گستاخ امام مہدیؑ ملعون احسن باکسر کی قتل کی دھمکیاں، مدعی اور گواہان عدم تحفظ کا شکار
سپریم کورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے باوجود فرار، پولیس کی مجرمانہ خاموشی

شیعیت نیوز: لاہور گستاخ امام مہدیؑ، ملعون احسن باکسر، جو سپریم کورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے باوجود پولیس کی مدد سے جیل سے فرار ہو چکا تھا، اب مدعی مقدمہ اور گواہان کو قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ملعون احسن باکسر مسلسل مدعی مقدمہ اسد علی، وکیل سید اسد حسین نقوی ایڈووکیٹ، اور گواہان سید زین رضوی و سید سجاد نقوی سے رابطہ کر کے صلح کے بدلے کروڑوں روپے دینے کی پیشکش کرتا رہا، مگر جب انہوں نے حق کے سودے سے انکار کر دیا تو اب وہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہمارے احتجاجی دھرنوں کو فرقہ بنانے کی کوشش کی گئی:علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
ملعون نے تین دن کی مہلت دی ہے کہ اگر اسے مقدمے سے بری نہ کروایا گیا تو وہ مدعی، ان کے اہل خانہ اور گواہان کو قتل کر دے گا۔ مدعی مقدمہ نے اس سنگین خطرے کے پیش نظر تھانہ شادمان کے ایس ایچ او کو تحریری درخواست دی، مگر پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے صاف انکار کر دیا۔
یہ صورتحال اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب پولیس پہلے گستاخ کو فرار کروانے میں معاون بنی اور اب اس کی دھمکیوں پر خاموشی اختیار کیے بیٹھی ہے۔ اس رویے پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
متاثرہ افراد نے آئی جی پنجاب اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملعون احسن باکسر کو گرفتار کریں اور مدعی و گواہان کو تحفظ فراہم کریں، ورنہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔