آج باطل کی تمام طاقتیں عدل و انصاف کے خلاف صف آرا ہیں، قالیباف

29 جنوری, 2025 21:20

شیعیت نیوز: جمہوریہ اسلامی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے علمائے اہل سنت کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید سعید مبعث وہ بابرکت دن ہے جس نے حقیقت میں انسان کو توحید اور عدل سے آشنا ہونے کا موقع فراہم کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج امت مسلمہ اور انسانیت کے تمام دشمن آپس میں متحد ہو چکے ہیں اور حق و باطل کی صفیں پوری شدت سے ایک دوسرے کے سامنے آ چکی ہیں۔ درحقیقت شیطانی محاذ اپنی پوری طاقت کے ساتھ عدل، توحید، اخلاق، علم، معرفت، حکمت، ایمان اور عقل کے خلاف برسرپیکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی جیلوں میں دو مزید فلسطینی اسیر شہید، مجموعی تعداد 58 ہو گئی

محمد باقر قالیباف نے عشرۂ فجر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم امام خمینی (رح) اور شہداء انقلاب کے مقروض ہیں، جنہوں نے رضائے الٰہی کے لیے سب کچھ قربان کر دیا اور صرف راہِ خدا میں قدم اٹھایا۔ ہم انہی کے راستے پر چل رہے ہیں اور آج کے دور میں ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

10:48 شام مارچ 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔