صیہونی جیلوں میں دو مزید فلسطینی اسیر شہید، مجموعی تعداد 58 ہو گئی
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی شہادتوں کا سلسلہ جاری، مظالم میں کوئی کمی نہیں

شیعیت نیوز: فلسطینی اسیروں کے امور کی کمیٹی نے اطلاع دی ہے کہ آج صیہونی جیلوں میں قید دو فلسطینی قیدی "محمد عصالی” اور "ابراہیم عدنان عاشور” شہید ہو چکے ہیں۔ اس طرح غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک صیہونی عقوبت خانوں میں شہید ہونے والے فلسطینی اسیروں کی تعداد 58 ہو گئی ہے، جب کہ اس سلسلے میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی جانب سے کوئی پیغام موصول نہیں ہوا، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے درجنوں فلسطینی اسیروں کی شہادت کو خفیہ رکھا ہوا ہے اور ان کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات جاری نہیں کی جا رہیں۔
فلسطینی قیدیوں کے کلب کے سربراہ "قدورہ فارس” نے حالیہ دنوں میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی رژیم نے سال 2024 میں اب تک 8000 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے، جو ایک تشویشناک امر ہے۔
فلسطینی اسیروں کے امور کی کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی بیمار فلسطینی قیدیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جب کہ غاصب اسرائیلی رژیم کی جانب سے غیر انسانی سلوک میں کوئی کمی نہیں آ رہی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی قیدیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔