لبنانی صدر کا صیہونی فوج کے فوری انخلاء کا مطالبہ
جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت مزاحمت کا عندیہ، قابض افواج کے انخلاء کے لیے ڈیڈ لائن مقرر

شیعیت نیوز: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے صدر جوزف عون نے جنگ بندی معاہدے میں طے شدہ آخری تاریخ کے اندر ملک کے مقبوضہ علاقوں سے صیہونی فوج کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، صدر جوزف عون نے خبردار کیا کہ قابض حکومت کی جانب سے مقررہ تاریخ پر لبنانی سرزمین سے انخلاء پر عمل نہ کرنا جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف اور ایرانی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر بات چیت
جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے 60 دن بعد اسرائیل کو لبنان سے اپنی تمام قابض افواج نکال کر اس ملک کی فوج اور اقوام متحدہ کے امن دستوں کے حوالے کرنا ہے۔
لبنانی قوم اور مزاحمت نے صیہونی حکومت کو کسی بھی خلاف ورزی کے خلاف خبردار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرے، بصورت دیگر بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔