اہم ترین خبریںایرانپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

آرمی چیف اور ایرانی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر بات چیت

جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات، یادگارِ شہداء پر پھول اور گارڈ آف آنر کی تقریب

شیعیت نیوز: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے ایرانی چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کو دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اور آذربائیجان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا عزم

آئی ایس پی آر کے مطابق، اس موقع پر میجر جنرل محمد باقری نے جی ایچ کیو میں یادگارِ شہداء پر پھول رکھے، اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ایرانی فوج کے چیف آف سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button