اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

ترجمان پاک فوج پاراچنار میں دہشت گردی سے لاتعلق نہیں ہو سکتے، آغا تجمل حسینی

آغا تجمل حسینی کا انکشاف: پاراچنار میں فوج کا معاہدہ شکنی اور دہشت گردوں کی پشت پناہی

شیعیت نیوز: تحریک حسینی پارہ چنار کے سربراہ آغا تجمل حسینی نے سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ترجمان پاک فوج پاراچنار سے لاتعلق کیسے ہو سکتے ہیں؟ ایک میجر جنرل کی نگرانی میں جی او سی کے دفتر اور قلعہ بالاحصار میں جرگے میں امن معاہدہ ہوتا ہے۔ پاک فوج کی سیکیورٹی میں قافلہ جاتا ہے اور دہشت گرد حملہ کردیتے ہیں، پانچ گھنٹے کارروائی ہوتی رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیںعمران خان! علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر محمد علی سیف کو فوری برطرف کریں

آغا تجمل حسینی نے مزید کہا کہ امن معاہدہ فوج کے میجر جنرل کی نگرانی میں ہوا تھا، لیکن مسلسل معاہدہ شکنی کے باوجود فوج نے قافلے کو لٹوا دیا اور عین موقع پر غائب ہو گئی۔ انہوں نے حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی نااہلی بھی چھپی نہیں رہی اور وفاقی حکومت نے تو نام تک لینا گوارا نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پاراچنار میں جاری کشیدگی کے دوران ایک پریس کانفرنس میں ترجمان پاک فوج نے کہا تھا کہ کرم میں جاری مسائل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، یہ سیاسی مسائل ہیں اور حکومتوں نے حل کرنے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button