اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

عمران خان! علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر محمد علی سیف کو فوری برطرف کریں

پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اور وفاقی ادارے پاراچنار کے مسئلے پر غفلت کے مرتکب، دہشت گردوں کے ساتھ ملی بھگت کا الزام

شیعیت نیوز: ضلع کرم کے علاقے پاراچنار میں گذشتہ کئی ماہ سے جاری بدامنی، شیعہ نسل کشی، محاصرے اور رستوں کی بندش سمیت معصوم بچوں کی اموات پر شیعیان حیدرکرارؑ سمیت ہر باضمیر انسان شدید غم و غصے میں مبتلا ہے، جہاں اس مسئلے کے حل کی ذمہ داری وفاقی حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر عائد ہوتی ہے، وہیں خیبرپختونخواہ میں قائم پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت بھی وہاں دہشت گردی کے واقعات کی عدم روک تھام کی برابر کی ذمہ دار ہے۔

سوشل میڈیا پر شیعیان حیدرکرارؑ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان صاحب سے مسلسل پرزور مطالبہ کر رہے ہیں کہ پاراچنار میں ہونے والے مظالم پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے والے اپنی حکومت کے نااہل وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور اور ترجمان صوبائی حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کو فوری ان کے عہدے سے برطرف کرنے کے احکامات صادر فرمائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشت گرد اورنگزیب فاروقی کراچی بار ایسوسی ایشن میں کھلے عام پہنچ گیا

واضح رہے کہ یہ دونوں شخصیات پاراچنار کے مسئلے پر مسلسل غفلت اور نااہلی کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ جھوٹ بولنے اور بگن اور مندری میں چھپے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے مقامی دہشت گردوں کی پشت پناہی میں بھی ملوث ہیں۔

پوری دنیا جانتی ہے کہ یہ دہشت گرد تنظیمیں ہماری ریاست کے اداروں کی ہی پیداوار ہیں جنہیں ایٹم بم سے بھی زیادہ اہم اثاثہ تصور کیا جاتا ہے۔ لیکن افسوس خود کو جمہوری اور عوامی جماعت کہنے والی، اسٹیٹس کو کے خلاف برسرپیکار ہونے کی دعویدار پاکستان تحریک انصاف بھی پاراچنار میں فرقہ وارانہ منافرت کے اس عالمی اور قومی کھیل کا حصہ بن چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button