کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشت گرد اورنگزیب فاروقی کراچی بار ایسوسی ایشن میں کھلے عام پہنچ گیا
کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کی کھلے عام تقریر، ریاستی اداروں کا کردار مشکوک

شیعیت نیوز: ہزاروں شیعہ سنی بے گناہ پاکستانی مسلمانوں اور غیر مسلموں سمیت فوجی جوانوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے قتل عام میں براہ راست ملوث ریاست کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کا سرغنہ اورنگزیب فاروقی ایک مرتبہ پھر کھلے عام کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرنے پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی بار کے حالیہ انتخابات میں کالعدم سپاہ صحابہ کے حمایت یافتہ بعض امیدواروں کی کامیابی کی خوشی میں منعقدہ تقریب میں اورنگزیب فاروقی اپنے ساتھی رب نواز حنفی و دیگر دہشت گردوں کے جتھے کے ساتھ دن دھاڑے سٹی کورٹ کراچی میں تقریر کرنے پہنچا، نہ ہی اسے کسی پولیس نے روکا نہ ہی کسی فوج نے۔
یہ بھی پڑھیں : پاراچنار: کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی بے رحمی سے قتل کی داستان
واضح رہے کہ اورنگزیب فاروقی ایک کالعدم جماعت کا سرغنہ ہونے کے ساتھ ساتھ، کئی ایف آئی آرز میں مطلوب اور شیڈول فور میں شامل ایک اشتہاری دہشت گرد ہے۔
سمجھ نہیں آتا کہ ان کی ہمارے ریاستی اداروں میں بیٹھی کالی بھیڑوں کے ساتھ کیا رشتہ داری ہے جو انہیں کھلے عام ملک بھر میں دھندھانے کی اجازت دی گئی ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ یہ دہشت گرد مختلف سطح کی سرکاری اور نیم سرکاری محافل اور تقاریب کی بھی زینت بنایا جاتا ہے، جہاں یہ صحابہ کی عظمت کی آڑ میں شیعہ مکتب اور مسلک کے خلاف فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی گفتگو کرتا ہے۔