اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین
صیہونی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں مزید 32 فلسطینی شہید، 193 زخمی
غزہ پٹی میں جاری جنگ کے باعث شہداء کی تعداد 46,537 تک پہنچ گئی

شیعیت نیوز: غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی حکومت نے غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف 5 قتل عام کیے ہیں۔ ان جرائم کے نتیجے میں 32 فلسطینی شہید اور 193 زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی رپورٹر کا نیتن یاہو کی ممکنہ گرفتاری پر زور
غزہ کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے جاری صیہونی جنگ میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 46,537 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 109,571 ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے اکتوبر 2023 سے غزہ پٹی کے خلاف تباہ کن جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ اس جنگ کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی تباہی، شدید قحط اور ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت ہو چکی ہے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔