اہم ترین خبریںشام

کالعدم دہشتگرد داعش کی وحشیانہ کاروائیاں نہ تھم سکیں، مزید 9 افراد کی لاشیں برآمد

شام میں افراتفری پھیلنے کے بعد داعش سے وابستہ عناصر نے گزشتہ چند دنوں کے دوران ملک کے سابق فوجیوں سمیت متعدد شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

شیعیت نیوز : شام میں داعش کی پر تشدد کاروائیوں کے شکار 9 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

دیر الزور اور حمص کے مکینوں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دہشت گرد تنظیم داعش کا نشانہ بننے والے 9 افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں جن میں سے بعض کا تعلق شامی فوج سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام پر جولانی کے آقا امریکہ کے فضائی حملے، نام نہاد جہادی خاموش

داعش کے عناصر نے دیر الزور اور دیگر علاقوں میں بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد درجنوں  فوجیوں کو اغوا کر لیا تھا اور ان میں سے ایک بڑی تعداد کا انجام ابھی تک معلوم نہیں ہے۔

شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد داعش کی وحشیانہ کاروائیوں میں تیز آ گئی ہے جب کہ جولانی رجیم امن قائم کرنے کے بجائے صیہونی امریکی منصوبے کی تکمیل کے لئے تگ و دو کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button