اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطینیمن

یمنی فوج کا صیہونی بندرگاہ ایلات پر ڈرون حملہ، خطرے کے سائرن بجا دیے گئے

یمن سے فائر کیے گئے ڈرون حملے کے نتیجے میں ایلات میں خطرے کے سائرن فعال، اسرائیل نے سسٹم کی غلط تشخیص کا دعویٰ کیا

شیعیت نیوز: فلسطینی میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے ایلات کے قریب ڈرون حملے کی اطلاع ہے۔

فلسطینی میڈیا کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں ایلات کے قریب ڈرون حملہ ہوا ہے۔ مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سائرن یمن سے فائر کیے گئے ڈرون کے نتیجے میں بجائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ایرانی شہریوں کی پھانسی پر ایران کا سخت ردعمل

عبرانی میڈیا کے مطابق، ایک ڈرون ایلات کے قریب جا کر دھماکے سے تباہ ہوا۔ تاہم، صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سائرن وارننگ سسٹم کی غلطی کے باعث بجائے گئے تھے۔

صیہونی فوج کے ترجمان نے واقعے کو نظام کی غلط تشخیص قرار دیا اور کہا کہ یہ کوئی حقیقی خطرہ نہیں تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button