اہم ترین خبریںایرانسعودی عرب

سعودی عرب میں ایرانی شہریوں کی پھانسی پر ایران کا سخت ردعمل

ایرانی وزارت خارجہ کی مذمت اور قونصلر وفد کی تحقیقات کے لیے ریاض روانگی

شیعیت نیوز : مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ نے سعودی عرب میں ایرانی شہریوں کو پھانسی کی سزا پر سخت مذمت کرتے ہوئے تہران میں تعینات سعودی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراد کئی سال پہلے سعودی عدالت کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں موت کی سزا سنائے جانے کے بعد قید تھے۔ اس دوران ایرانی وزارت خارجہ نے ان کو قونصلر خدمات فراہم کرنے اور ان کی سزا میں نرمی کے لیے مسلسل کوششیں کیں۔ لیکن بغیر پیشگی اطلاع کے پھانسیاں دینا ناقابل قبول ہے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید قاسم سلیمانی کے افکار مزاحمتی مکتب کی بنیاد بن چکے ہیں، سینئر ایرانی عہدیدار

ایرانی وزارت خارجہ نے مزید اعلان کیا کہ ایک قانونی اور قونصلر وفد اس معاملے کی تحقیقات کے لیے جلد ریاض روانہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button