ہمارا مطالبہ پارہ چنارضلع کرم میں قیام امن کا ہے پارہ چناریوں سے اسلحہ واپس لینے کا فیصلہ غیر سنجیدہ ہے،علامہ احمد اقبال رضوی کی لاہورپریس کلب کے باہر ہنگامی پریس کانفرنس
ہم پارہ چنار کے مرکزی دھرنے کی حمایت میں دھرنوں سے احتجاج جاری رکھیں گے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے پریس کلب لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم نے پورے پاکستان بھر میں دھرنوں کی کال نہیں دی ۔ہم اس اس احتجاجی تحریک کا دائرہ کار بڑھاتے جائیں گے ۔
ہمارا ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ پارہ چنارضلع کرم میں امن کو یقینی بنایا جائے۔
لاکھوں پاکستانیوں کا امن و امان کی فراہمی اور تحفظ ہماری بنیادی مطالبہ ہے ۔
یہ بھی پڑھئیے: ہم مظلوم ضرور ہیں لیکن کمزور نہیں ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی
انہوں نے مزید کہا کہ جرگہ عمائدین سے اپیل کرتے ہیں کہ مزاکراتی عمل کو جلد مکمل کریں تاکہ شہریوں کو ریلیف ملے عمائدین جو فیصلہ کریں گے ہم قبول کریں گے ۔
ہم پارہ چنار کے مرکزی دھرنے کی حمایت میں دھرنوں سے احتجاج جاری رکھیں گے۔
پارہ چنار کے عوام سے اسلحہ لینے کا مطالبہ درست نہیں ہے۔
اگر اسلحہ کی موجودگی میں دہشتگردی کی یہ نوعیت ہے تو بغیر اسلحہ کے وہاں کیا ہوگا یہ سوچنا بھی محال ہے۔
اسلحہ انکی مال و جان اور علاقے کی محافظت کیلئے ضروری ہے ۔یہ مطالبہ لے لینا چاہئے۔
پارہ چنار کے عوام سے اسلحہ واپس لینے کا مطالبہ غیر معقول اور غیر سنجیدہ ہے اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے