اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان کا دفاعی پروگرام ناقابلِ سمجھوتہ ہے، وزیراعظم نے امریکی پابندیوں کو مسترد کر دیا

خوارج حملے میں 17 اہلکاروں کی شہادت پر وزیراعظم کی دعائے مغفرت کی درخواست، میزائل پروگرام پر امریکی پابندیوں کی مذمت

شیعیت نیوز: پاکستانی میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چند دن قبل خوارج کے حملے میں ہمارے 17 اہلکار شہید ہوئے، ان کے لیے دعا کی جائے۔ وزیراعظم کی درخواست پر اجلاس کے شرکا نے شہدا کے لیے دعائے مغفرت کی۔

یہ بھی پڑھیں: تحرير الشام کا شرمناک عمل فرقہ وارانہ نفرت میں گائے کو گولی مار دی

وزیراعظم نے میزائل پروگرام پر امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان پابندیوں کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع کے لیے ہے۔ اس کا مقصد جارحیت نہیں بلکہ اپنی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے، تاکہ اگر پاکستان کے خلاف خدانخواستہ کوئی کارروائی ہو تو ہم اپنا دفاع کرسکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button