آئی ایس او کی مرکزی کونسل کے پہلے اجلاس میں مرکزی کابینہ کا انتخاب!حیدر عباس مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب
شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کونسل کے نئے تنظیمی سال کا پہلا تین روزہ اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او پاکستان المصطفی ہاؤس لاہور میں ہوا۔
اجلاس کی صدارت مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے کی۔
اجلاس میں ریجنل صدور اور نمائندگان نے شرکت کی۔
مرکزی نظارت کے اراکین اور سابق مرکزی صدور مرکزی صدر حسن عارف، اطہر عمران،فرحان زیدی اور آغا جواد موسوی نے ریجنل نمائندگان سے گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھئیے: آئی ایس او کا شیعہ نسل کشی کے خلاف ملکگیر احتجاج کا اعلان۔،پارہ چنار میں گرینڈ آپریشن کیا جائے مرکزی صدر
رہنماؤں نے تنظیم کے مقاصد، اہداف اور دیگر امور کے حوالے سے شرکاء کی رہنمائی کی۔
اس موقع پر مرکزی صدر نے نئی کابینہ کا اعلان کیا
اراکین کونسل نے مرکزی کابینہ کی کثرت رائے سے منظوری دی۔
اجلاس میں ثاقب علی کو مرکزی نائب صدر، حیدر عباس کو مرکزی سیکرٹری جنرل،علی حسن کو مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری،واجد علی مرکزی سیکرٹری تعلیم اور امین شیرازی کو مرکزی انچارج محبین، علی رضا کو مرکزی انچارج پروفیشنل ادارہ جات،علی زین مرکزی فنانس سیکرٹری کو اورعلی رضا نقوی مرکزی میڈیا سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔
مرکزی صدر فخر عباس نقوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کو حقیقی معنی میں ایک آزاد، طاقتور اسلامی اور فلاحی ریاست کے طور پر دیکھنا آئی ایس او کا ہمیشہ ارمان رہا ہے۔
ہم نے اجتماعی شعور کے پیش نظر آزاد خارجہ پالیسی اختیار کرنے کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔
عالم اسلام میں اتحاد کے لیے بھی آئی ایس او کو ایک توانا آواز ہے۔ داخلی طور پر مسلمانوں کے مابین اتحاد کے لیے بھی ہماری کوششیں قابل ذکر اور قابل احترام ہیں۔ ہم نے ہمیشہ دینی تربیت اور اتحاد کا پیغام دیا۔







