سقوط شام کے بعد وطن واپسی پر شیعہ عالم دین کو اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے جبری لاپتہ کردیا
شیعیت نیوز:شام سے واپسی پر شیعہ عالم دین کو اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے جبری لاپتہ کردیا۔
مولانا نشان علی شام دمشق میں مدرسے کے استاد تھے ۔
شام میں حالات خراب ہونے کی وجہ سے اور سفیانی داعشی لشکر کی جانب سے گھر پر حملے کے بعد وہاں سے بڑی مشکل سے اپنے جان بچا کر بیروت چلے گئے۔
دور روز قبل ایک بجے رات مولانا نشان علی اور اپنی بیگم کے ساتھ پیروت سے اسلام اباد ایئرپورٹ پہنچے
وہاں سے آخری رابطے میں اسلام آباد پہنچنے کی اطلاع دی ۔
یہ بھی پڑھئیے: ایم ڈبلیو ایم کی محنت رنگ لائی، شام میں پھنسے پاکستانی زائرین لبنان پہنچ گئے
بعد ازاں انکا گھر والوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
ایئرپورٹ کے باہر اہل خانہ انتظار کرتے رہیں اور وہ باہر نہیں آئے
امریکی اسرائیلی آشیر باد سے نامعلوم افراد نے انہیں روک لیا اور نامعلوم جگہ منتقل کردیا ہے ۔
گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے مولانا نشان علی شامی شہر درعا میں مسجد کے پیش امام تھے جبری گمشدگی کے بعد تاحال انکے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔







