لشکر جھنگوی کا سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 16 جوان شہید

21 دسمبر, 2024 21:23

شیعیت نیوز : جنوبی وزیرستان میں لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔

جس کے نتیجے میں 16 جوان شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

لشکر جھنگوی کے ایک گروپ نے جنوبی وزیرستان کے ضلع مکین کے عمومی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی فورسز نے حملے کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 16 بہادر جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

یہ بھی پڑھیں : سال 2024میں بھی شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیاں نہ تھم سکیں!24 مومنین لاپتہ ہوئے

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں لانس نائیک لیاقت علی، محمد اسحٰق، حوالدار ایوب خان، حوالدار عمر حیات، سپاہی محبوب رحمٰن، حوالدار محمد حیات، لانس نائیک شیر محمد، سپاہی احسان الحق، سپاہی جنید، لانس نائیک حامد علی، سپاہی کلیم اللہ، حوالدار طاہر محمود، لانس نائیک مصور شاہین، سپاہی فیض محمد،سپاہی طیب علی اور سپاہی جنید شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں ممکنہ خارجی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

8:12 صبح اپریل 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔