پاراچنار کے عوام کے لیے راستے فوری کھولے جائیں، قائدین و جید علمائے کرام کا اعلامیہ

18 دسمبر, 2024 13:03

شیعیت نیوز: ضلع کرم کے مشیران اور عمائدین نے پاراچنار کی سنگین صورتحال کے حوالے سے اسلام آباد میں پاکستان کے جید علمائے کرام سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاراچنار میں انسانی بحران، راستوں کی بندش، اور امن و امان کے قیام کے لئے جرگہ کی صورتحال پر مکمل بریفنگ دی گئی۔ ملاقات کے بعد علمائے کرام اور جرگہ ممبران نے متفقہ طور پر ایک اعلامیہ جاری کیا۔ اس موقع پر علمائے کرام نے مقامی عوام کو اگلے لائحہ عمل تک پرامن رہنے کی تلقین بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار کے راستے کھولیں، انسانی جانوں کا تحفظ کریں، علامہ مقصود علی ڈومکی

اعلامیہ:

1️⃣ پاراچنار میں 67 دنوں سے جاری راستوں کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس اقدام کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر راستے کھولنے کا مطالبہ کیا گیا۔

2️⃣ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ پاراچنار کی محب وطن عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔

3️⃣ ادویات کی قلت کے باعث بچوں اور بزرگوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ حکومت کو فوری طور پر پاراچنار میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی۔

4️⃣ اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروریات زندگی کی شدید قلت پر حکومت کو ہدایت دی گئی کہ عوام کی بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیا جائے۔

5️⃣ اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ اگر ان مطالبات پر فوری عمل درآمد نہ ہوا تو ملک گیر لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

اعلامیہ جاری کرنے والے اہم افراد:

  • علامہ سید حافظ ریاض حسین نجفی
  • علامہ سید ساجد علی نقوی
  • علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
  • علامہ محمد افضل حیدری
  • علامہ شیخ محمد حسن جعفری
  • دیگر جید علمائے کرام اور عمائدین

1:54 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔