گریٹر اسرائیل بن کر رہے گا، صیہونی ٹکڑوں پر پلنے والے نجم سیٹھی کا بیان
سینئر صحافی نجم سیٹھی نے حالیہ تجزیے میں گریٹر اسرائیل کے قیام، عرب دنیا کے زوال اور ایران کے مستقبل کے حوالے سے بے بنیاد پیشگوئیاں کر ڈالیں

شیعیت نیوز : سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب و چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے اسرائیل کے حق میں بیان دے دیا۔
صیہونی ٹکڑوں پر پلنے والے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ گریٹر اسرائیل کو بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔
نجم سیٹھی کے اس طرح کے بیانات باعث تشویش ہیں۔
نجم سیٹھی کا یہ کہنا کہ گریٹر اسرائیل "بن کر رہے گا”، صیہونی نظریے کے شدت پسند عناصر کی خواہش تو ہو سکتی ہے؛ لیکن اس کی عملی حیثیت نہایت محدود اور تقریباً ناممکن ہے۔
نجم سیٹھی نے ایران کو ایک ایسے ملک کے طور پر پیش کیا جو اسرائیل کے لیے ایک آسان ہدف بن سکتا ہے۔
یہ تاثر حقائق کے بالکل برعکس ہے۔
نجم سیٹھی کی جانب سے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے اپنے بیٹے کو رہبر بنانے کے حوالے سے کیے گئے دعوے بے بنیاد اور غیر مصدّقہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : تمام شیعوں کو امام زمانہؑ کی اطاعت کے پرچم تلے متحد ہونا ہوگا، شیخ علی نجفی
نجم سیٹھی جیسے تجزیہ کاروں کو چاہیے کہ وہ ایران کے سیاسی نظام کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے گہرائی سے تحقیق کریں اور غیر تصدیق شدہ دعوے کرنے سے گریز کریں۔
نجم سیٹھی نے سعودی عرب، قطر، اور متحدہ عرب امارات کو "قائم رہنے والے” ممالک قرار دیا ہے؛ لیکن خطے کے دیگر ممالک کو مکمل زوال کا شکار سمجھنا غیر حقیقت پسندانہ ہے۔
نجم سیٹھی کا تجزیہ کہ گریٹر اسرائیل بن کر رہے گا، خطے کی سیاسی، عسکری اور مزاحمتی حقیقتوں سے نابلد معلوم ہوتا ہے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوئی حیثیت نہیں ہے کہ وہ اس مسئلے میں اپنا کردار ادا کرے، یہ الفاظ غیر ملکی فنڈنگ کی عکاسی کر رہے ہیں۔
حکومت پاکستان اور اداروں کو بھی ان جیسے عناصر پر خصوصی توجہ دینی چاہئیے۔