ترکی اپنے ٹکڑوں پر پلے تکفیری دہشتگردوں کو فوجی نفری مہیا کرنے لگا
ترکی کی جانب سے اسرائیل و امریکہ کے اشاروں پر شام میں قابض تکفیری دہشتگرد گروہ تحریر الشام کو فوجی امداد مہیا کرنے کا اعلان کردیا گیا

شیعیت نیوز : ترکیہ نے تکفیری دہشتگردوں کی پشت پناہی کرکے صیہونی اور امریکی عزائم کو نمود بخشی۔
ترکیہ کے وزیر دفاع یاسر گلر نے کہا کہ شام میں قائم ہونے والی تکفیری حکومت کو ایک موقع ضرور دیا جانا چاہیے۔
ترک وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہم شام میں تکفیری دہشتگردوں کو اپنی فوجی امداد مہیا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : برطانیہ نے تکفیری دہشتگرد تنظیم تحریر الشام کو امداد کے نام پر فنڈنگ شروع کردی
ترکی یہ تمام اقدام اپنے آقا اسرائیل اور امریکہ کے اشاروں پر کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ کو ترکی کی دہشتگردوں کی اس قدر پشت پناہی پر سخت نوٹس لینا چاہئے۔
یاد رہے تکفیری دہشتگرد التحریر الشام کی قیادت میں باغی گروہوں نے گزشتہ ہفتے شام کے دارالحکومت دمشق کا قبضہ حاصل کرلیا تھا۔
شامی صدر بشار الاسد اپنا 24 سالہ اقتدار چھوڑ کر اہل خانہ کے ہمراہ روس فرار ہوگئے تھے اور تاحال وہیں مقیم ہیں۔