علامہ سید ساجد علی نقوی سے انجمن حسینیہ پاراچنار کے وفد کی ملاقات

16 دسمبر, 2024 20:52

شیعیت نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی سے کرم پاراچنار سے تشریف لائے انجمن حسینیہ پاراچنار کے وفد نے علامہ انور نجفی کی میزبانی میں جامعۃ الکوثر میں ملاقات کی اور پاراچنار کے حالات سے علامہ سید ساجد علی نقوی کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، وفاق المدارس سے علامہ افضل حیدری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ اور علامہ شیخ فدا حسین مظاہری سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: تکریم شہداء کانفرنس: پاراچنار کے مظلوم عوام کی بحالی کا مطالبہ

انجمن حسینیہ پاراچنار کے وفد کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نے ایئر ایمبولینس سمیت ادویات کی فراہمی اور پاراچنار سے بیمار افراد کی منتقلی کے اہم اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

انجمن حسینیہ کے وفد نے قومی جماعت کا شکریہ ادا کیا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے انجمن حسینیہ اور پاراچنار مرکز کے وفد کی رہنمائی کی، مختلف امور پر ان کی حوصلہ افزائی کی، اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

5:27 شام اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔