حزب اللہ کسی ملک کی محتاج نہیں، خود کفیل ہے، سید ناصر عباس شیرازی

14 دسمبر, 2024 16:05

شیعیت نیوز : مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی کا شام کی حالیہ صورتحال پر جامع گفتگو۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں بشارالاسد کی آمریت کا ڈھنڈورا پیٹا گیا ہے، مگر اس خطے میں اردن میں بھی آمریت ہے، سعودی عرب میں بھی آمریت ہے۔

ان ممالک کے مقابلے میں شام میں صدارتی انتخابات ہوتے تھے، آمریت ایک بھونڈا الزام ہے جو ان پر لگایا جاتا ہے۔

ان کا جرم یہ ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے تھے۔

ان کا جرم یہ ہے کہ وہ فلسطینیوں کی ہر ممکن مدد کر رہے تھے۔

ان کا جرم یہ تھا کہ وہ گولان ہائیٹس سے اسرائیل کے خلاف نبرد آزما تھے۔

یہ منصوبہ آج سے نہیں بلکہ 2011 سے چل رہا ہے، جب پوری دنیا سے کالعدم تنظیموں کے لئے لوگوں کو بھرتی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن فوج کی جانب سے اسرائیل پر کامیاب ڈرون حملے

داعش جیسی سفاک اور بے رحم دہشتگرد تنظیم کو تشکیل دیا گیا۔

اس سب میں ترکی نے امت مسلمہ کو دھوکہ دیا اور ان دہشتگردوں کو پناہ دے کر اب پھر شام کی طرف ہانکا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابو محمد الجولانی عالمی دہشتگردوں کی لسٹ میں سرفہرست لوگوں میں ہے، جس کے سر پر 10 ملین ڈالر کا انعام ہے۔

ایک طرف اس کے سر پر انعام ہے، دوسری طرف اس کے سی این این کے ساتھ انٹرویو کروا رہے ہیں، اس سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ یہ امریکہ اسرائیل کا ایک مہرہ ہے۔

جب وہ امریکہ و اسرائیل کے لئے خطرہ سمجھا جائے گا، اسی 10 ملین ڈالر انعام اور اسی دہشتگردوں کی لسٹ کے مطابق اسے راستے سے ہٹا دیں گے۔

حزب اللہ شام کے محتاج نہیں ہیں، وہ خود کفیل ہو چکے ہیں۔

 

12:54 شام اپریل 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔