لشکر جھنگوی کو بڑا دھچکا، رواں ماہ میں لشکر جھنگوی کے 43 دہشتگرد ہلاک
سیکورٹی فورسز کی ایک کے بعد ایک بڑی کاروائی، رواں ماہ میں اب تک خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں لشکر جھنگوی کے 43 دہشتگرد ہلاک ہو گئے
شیعیت نیوز : خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 43 دہشت گرد مارے گئے۔
ان کارروائیوں سے بلوچستان میں لشکر جھنگوی اور دوسرے دہشت گرد گروہوں کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔
سکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات لکی مروت میں ایک کارروائی کے دوران ایک ٹھکانے پر حملہ کیا جس میں چھ مسلح دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں رواں ماہ کی نو تاریخ سے اب تک اٹھارہ دہشتگرد مارے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی وزیر خارجہ نیا فتنہ کھڑا کرنے غیر اعلانیہ عراق پہنچ گیا
آج بلوچستان کے اضلاع موسیٰ خیل اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے دومختلف کارروائیوں میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں دس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
بلوچستان میں رواں ماہ کی نو تاریخ سے اب تک پچیس دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔
علاقے میں امن کی بحالی اور دہشتگردی کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی برائی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔