امریکی وزیر خارجہ نیا فتنہ کھڑا کرنے غیر اعلانیہ عراق پہنچ گیا
امریکی وزیر خارجہ غیر اعلانیہ دورے پر عراق پہنچ گیا اور عراق کے وزیر اعظم سے ملاقات کی، داعش کی واپسی کے لئے ہاتھ پیر مارنے شروع کردئیے
شیعیت نیوز : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ایک غیر اعلانیہ دورے پر عراق پہنچ گئے۔
بلنکن نے شام کی صورتحال پر بات چیت کی غرض سے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا: شامی اقلیتوں کی حمایت کرتے ہوئے ملک کے تمام دھڑوں پر مشتمل حکومت کی تشکیل کی ضرورت ہے۔”
امریکی وزیر خارجہ نے کہا: عراق کو اپنی خودمختاری کے استحکام پر توجہ دیتے ہوئے داعش کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں : منافقت کی حد، اسرائیلی فوج کی شام میں پیش قدمی، جبل شیخ پر بھی قبضہ کرلیا
خیال رہے کہ امریکہ پھر سے داعش کے فتنے کو منظم کرنے کے درپے ہے۔
شام کو سابقہ حکومت کے اثرات سے نجات دلانے کے لئے خطے کے ممالک کو اس ملک کے عوام کی مدد کرنی ہوگی۔
بلنکن نے دعوی کیا: ہم اسد حکومت سے آزادی کے بعد شام کے عبوری سیاسی عمل میں اس ملک کے عوام کی حمایت کرتے ہیں۔”