ایران کی مخالفت کرنے والے تکفیری مولوی اب کہاں گئے؟ مفتی فضل ہمدرد
معروف اہلسنت عالم دین مفتی فضل ہمدرد کا کہنا تھا کہ فلسطینی سنیوں کے لئے ایرانی شیعوں نے اپنا سب کچھ قربان کردیا، مگر یہاں ان کے لئے نفرت پنپ رہی ہے

شیعیت نیوز : معروف اہلسنت عالم دین مفتی فضل ہمدرد نے حالیہ شام کی صورت حال پر اپنا بیان دیا۔
انہوں نے پوری امت مسلمہ کی آستین میں چھپے تکفیری عناصر کو اس سکوت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران نے فلسطینیوں کے سنی ہونے کے باوجود ان کی مدد کی۔
اس جنگ میں ایران نے اپنے بہادر قائدین کی قربانی تک دے دی۔
ایران نے یہ تمام قربانیاں صرف ہم اہل اہلسنت کے لیے دی ہیں، امت مسلمہ کے لئے دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : تحریر الشام ایک دہشت گرد تنظیم ہے, نمائندہ روس برائے اقوام متحدہ
کوئی اور ایسا ملک دکھائیں جس نے اتنی قربانیاں دی ہوں ؟
مگر پاکستان میں سب ایران کے نام سے خوفزدہ ہیں، شیعہ کے نام سے خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ کہاں گئے سب لوگ جو کہتے تھے کہ ایران نے صرف پٹاخے پھوڑے ہیں۔
انہوں نے تمام اہلسنت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا اپنے سنی عوام سے سوال ہے دل پر ہاتھ رکھ کر خدا کے لیے گواہی دیجیے گا !