اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

لشکر جھنگوی کے خلاف آپریشن: سیکیورٹی فورسز نے 22 دہشتگرد ہلاک کر دیے

6 سیکیورٹی اہلکار شہید، آئی ایس پی آر کا بیان

شیعیت نیوز: پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 6 اور 7 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک کے علاقے گل امام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ اس آپریشن کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں لشکر جھنگوی کے 9 دہشتگرد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع شمالی وزیرستان میں کیے گئے ایک اور آپریشن میں لشکر جھنگوی کے 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: شام کے خلاف جنگ امریکہ، ترکی اور صیہونی رجیم کا مشترکہ منصوبہ ہے، عراقی رہنما

تیسرے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی ضلع ٹُھل میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کو ناکام بنایا اور لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مزید کسی بھی دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button