اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

ناصبی مولوی کا جی ٹی وی کے خلاف واویلا: اہل بیتؑ سے بغض اور نفرت کا مظاہرہ

"مفتی ابو محمد نے اہل بیتؑ کے فضائل پر مبنی خبر کو فرقہ واریت کا رنگ دینے کی کوشش کی"

شیعیت نیوز: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے موقع پر جی ٹی وی چینل نے ایک خبر نشر کی، جس میں انہیں رسول اکرم ﷺ کی اکلوتی بیٹی کے طور پر پیش کیا گیا۔ یہ بات نہ صرف شیعہ بلکہ اہل سنت کے بعض محدثین کی روایات میں بھی موجود ہے۔ ان میں ابن سعد، ابن عبدالبر، اور طبری جیسے مؤرخین نے ذکر کیا ہے کہ نبی اکرم ﷺ کی واحد حقیقی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا تھیں، اور دیگر بیٹیاں ممکنہ طور پر حضرت خدیجہؓ کے پہلے شوہر کی اولاد تھیں۔ یہ تاریخی تحقیق پر مبنی ایک مؤقف ہے اور ضروری نہیں کہ تمام روایات صرف ناصبی مؤرخین سے لی جائیں؛ بعض معتدل محدثین کی روایات بھی مستند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جی ٹی وی کا اہل بیتؑ سے متعلق اہم اقدام

تاہم، یہ حقیقت ناصبی مولوی مفتی ابو محمد کو ایک آنکھ نہ بھائی۔ اس نے جی ٹی وی کے خلاف سوشل میڈیا پر واویلا شروع کر دیا۔ مفتی ابو محمد پہلے بھی کئی مواقع پر اپنے پروگراموں میں اہل بیتؑ کے فضائل کا انکار کرتے ہوئے بغض کا مظاہرہ کر چکا ہے۔ جہاں کہیں اہل بیتؑ کی مدح یا ان کے دشمنوں کے اعمال پر تنقید کی بات آتی، وہاں یہ ہمیشہ اہل بیتؑ کے خلاف اور ان کے دشمنوں کے حق میں بات کرتا رہا ہے۔

یہ احتجاج نہیں، بغض اہل بیتؑ کا مظاہرہ ہے

یہ پہلا موقع نہیں جب مفتی ابو محمد نے اہل بیتؑ کے فضائل یا ان کی حقانیت پر مبنی کسی گفتگو کو نشانہ بنایا ہو۔ اس کا یہ رویہ اس کے دیرینہ تعصب اور نفرت کو ظاہر کرتا ہے، جو وہ مسلسل اہل بیتؑ کے خلاف ظاہر کرتا رہا ہے۔

جی ٹی وی کی خبر ایک مستند تاریخی روایت پر مبنی ہے، لیکن مفتی ابو محمد نے اسے فرقہ واریت کا رنگ دینے اور اپنے اندرونی تعصب کو چھپانے کے لیے استعمال کیا۔ اس کا مقصد نہ صرف فرقہ وارانہ جذبات کو بھڑکانا ہے بلکہ اہل بیتؑ کے فضائل کو عوام کی نظروں سے اوجھل کرنا بھی ہے۔

محبّان اہل بیتؑ سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے پراپیگنڈے کا جواب اتحاد، علم اور محبت کے ذریعے دیں اور ان کی نفرت انگیزی کو ناکام بنائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button