اہم ترین خبریںپاکستان
پشاور میں کالعدم لشکر جھنگوی کی نفرت انگیز ریلی،شیعہ مسلمانوں کی تکفیر،انتظامیہ خاموش؟
پارہ چنار اور ضلع کرم میں شیعہ سنی قبائل امن جرگوں کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں مگر دوسری جانب سرعام شیعہ مسلمانوں کے خلاف تکفیری پہ مبنی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

شیعیت نیوز: پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کالعدم لشکر جھنگوی نے شیعہ مسلمانوں کے خلاف ریلی نکالی ۔ریلی میں شیعہ مسلمانوں کی تکفیر کی گئی۔
ریلی میں صوبہ سے دہشت گردوں نے شرکت کی اور شیعہ کافر کے نعرے لگائے۔
افسوس ناک امر یہ ہے کہ یہ نفرت انگیز ریلی پشاور کے تاریخی اور قدیمی بازار میں نکالی گئی مگر ضلعی انتظامیہ نے آنکھ موند لی ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے: پارہ چنار میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6ایف سی اہلکار شہید
پارہ چنار اور ضلع کرم میں شیعہ سنی قبائل امن جرگوں کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں مگر دوسری جانب سرعام شیعہ مسلمانوں کے خلاف تکفیری پہ مبنی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنی چاہئئے۔