اہم ترین خبریںپاکستان
سیکورٹی فورسز کی بڑی کاروائی، لشکر جھنگوی کا انہتائی مطلوب شیعہ ٹارگٹ کلر ہلاک
سیکورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں بڑی کاروائی، لشکر جھنگوی کا انتہائی مطلوب شیعہ ٹارگٹ کلر خان محمد کھوریا 7 ساتھیوں سمیت ہلاک
شیعیت نیوز : سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کارروائی کے دوران لشکر جھنگوی کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی فورسز نے پہلی کارروائی انٹیلی جنس کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں کی۔
سراروغہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
جس کے نتیجے میں اہم دہشت گرد رہنما خان محمد عرف "کھوریا” سمیت دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
دو دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
ہلاک دہشت گرد خان محمد کھوریا شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
ہلاک ہوئے اہم دہشت گرد کی گرفتاری پر حکومت نے 10 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔