اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے درمیان پھوٹ پڑ گئی ایک دوسرے کے کمانڈر قتل کر دیے

کالعدم گروہ دین کے نام پر اقتدار کے لیے آپس میں دست و گریبان، داخلی جنگ ان کے زوال کا پیش خیمہ

شیعیت نیوز: پاکستان میں کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ جیسے گروہ، جو ہمیشہ مسلمانوں کے درمیان فساد برپا کرتے رہے کبھی فوج پر حملہ کیا اور کبھی معصوم لوگوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگتے رہے، اب ان اندرونی اختلافات نے شدت اختیار کر لی ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق، قیادت کی جنگ کے نتیجے میں سپاہ صحابہ کے حکم پر لشکر جھنگوی کے کمانڈر شاہد عمر سمیت تین دیگر افراد، طارق، خاکسار، اور عدنان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

یہ وہی گروہ ہیں جو دین کا لبادہ اوڑھ کر فوج پر حملے کرتے، مساجد اور امام بارگاہوں کو نشانہ بناتے، اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرتے رہے۔ لیکن آج ان کے اندر قیادت کی ہوس اور دھوکہ دہی کے رویے نے انہیں خود تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ ماہ دہشتگردی میں غیر معمولی اضافہ، لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ ذمہ دار ٹھہرے

یہ واقعہ ان کے اصل چہرے کو بے نقاب کرتا ہے کہ یہ دین کے نام پر اقتدار اور طاقت کے حصول کے لیے سرگرم مجرموں کا ٹولہ ہے۔ اب یہی عناصر، جو ہمیشہ مظلوموں کے خون سے کھیلتے رہے، آپس میں دست و گریبان ہیں۔

اللہ کا شکر ہے کہ ان کی یہ داخلی جنگ ان کے زوال کا پیش خیمہ بن رہی ہے۔ انشاءاللہ، خدا انہیں آپس میں اسی طرح برباد کرے گا اور ان کے شر سے مسلمانوں کو محفوظ رکھے گا۔ یہ اللہ کی طرف سے ایک واضح نشان ہے کہ جو گروہ ظلم، فساد، اور خونریزی کا ذریعہ بنتے ہیں، ان کا انجام ہمیشہ ذلت اور بربادی ہی ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button