شام کے واقعات دہشت گرد گروہوں کی جرات میں اضافہ کر رہے ہیں، وزارت خارجہ پاکستان

05 دسمبر, 2024 21:09

شیعیت نیوز: پاکستان نے کہا ہے کہ شام کے واقعات سے دہشت گردوں کی جسارت میں اضافہ ہوگا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران شام میں ہونے والی تبدیلیوں پر کہا کہ اسلام آباد کو شام کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کی موجودہ صورتحال خطے میں عدم استحکام اور دہشت گرد گروہوں کی حوصلہ افزائی کا سبب بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شام کے حالات ایران کو تنہا کرنے کی سازش ہیں، پاکستانی تجزیہ نگار

ممتاز زہرہ نے شام میں امن و سلامتی کے فروغ کو خطے کے استحکام کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شام کی وحدت، خود مختاری اور ارضی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور کشیدگی کم کرنے کی ہر ممکن کوشش میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

8:17 صبح مارچ 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔