اہم ترین خبریںپاکستان

ترکی کی منافقت کے بغیر شام پر حملہ ناممکن تھا، شامی مندوب برائے اقوام متحدہ

اقوام متحدہ میں شام کے مندوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے امت مسلمہ کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے، ان کی منافقت کے بغیر شام پر حملہ ناممکن تھا

شیعیت نیوز : اقوام متحدہ میں شام کے مستقبل مندوب قُصَیّ الضحاک  نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اور عارضی صہیونی ریاست شمال مغربی شام پر دہشت گردوں کے حملے میں برابر کے شریک ہیں۔

دہشت گردوں نے بیرونی امداد کی بدولت جدید ترین معیاری ہتھیاروں اور عسکری وسائل کے ساتھ، شام پر حملہ کیا۔

انہی ہتھیاروں کی مدد سے وہ حلب کے بڑے حصے پر قابض ہو گئے۔

شام پر دہشت گردوں کا حملہ ترکیہ اور اسرائیل کے مشترکہ آپریشن روم کی ہدایات اور گرین سگنل کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

حمایت اور ان کے فراہم کردہ بھاری ہتھیاروں کے بغیر ممکن نہیں تھا اور دہشت گردوں کو مسلسل حملوں کا امکان اسرائیل نے فراہم کیا۔

دہشت گردوں کا حملہ بہت بڑا اور وسیع تھا جس سے ویسے بھی بین الاقوامی اور علاقائی فریقوں کی حمایت اور مداخلت کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے جنہوں نے دہشت گردی کو ایک بار پھر اپنی خارجہ پالیسیوں کے نفاذ کے لئے اوزار بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شامی فوج کا بڑا آپریشن: حماہ اور ادلب میں 200 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کے حملے کی وجہ سے ہزاروں خاندانوں کو حلب میں اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا اور وہ حکومت شام کی عملداری میں نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

جو اس شہر میں پھنسے ہوئے ہیں انہیں انسانی حوالے سے انتہائی ناقابل برداشت صورت حال کا سامنا ہے۔

انھوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ تکفیری ـ صہیونی دہشت گردوں کے اس حملے کی دو ٹوک الفاظ میں مذمت کرے۔

دہشت گرد تنظیموں کے حامی اور مُحَرِّک ممالک کو پابند بنا دے کہ اپنی پالیسیاں بدل دیں اور "دہشت گردی” کو ایک حقیقت نہ بننے دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button