مجلس علماء مکتب اہلبیت پنجاب کی جانب سے سرگودھا میں دفاع ولایت کانفرنس
"کانفرنس میں علماء کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی"
شیعیت نیوز: مجلس علماء مکتب اہلبیت پنجاب کا سرگودھا میں اجلاس مجلس عاملہ و دفاع ولایت کانفرنس زیر صدارت حجةالاسلام والمسلمین علامہ سید ثمر علی نقوی، مرکزی مسئول تبلیغات، اور مولانا گلزار حسین فیاضی، صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت پنجاب منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں صوبائی کابینہ کے عہدیداروں اور اضلاع کے صدور و جرنل سیکرٹریز نے 2024 کی کارکردگی پیش کی، اور آخر میں صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت پنجاب مولانا گلزار حسین فیاضی صاحب نے آئندہ کے 3 ماہ کا ایجنڈا پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاراچنار میں سپاہ صحابہ کا اہم دہشت گرد کمانڈر سعید خان فاروقی واصل جہنم
دفاع ولایت کانفرنس میں مرکزی رہنماؤں علامہ سید ثمر علی نقوی، علامہ عیسی امینی، علامہ سید نعیم الحسن نقوی اور مولانا گلزار حسین فیاضی نے خصوصی خطاب کیا۔
کانفرنس میں علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی، شہداء پاکستان اور جملہ شہداء ملت اسلامیہ کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔