غزہ میں سنی مسلمانوں کے قتل پر تکفیری دہشت گرد خاموش رہے آج شام میں مسلمانوں پر حملہ کر دیا، علامہ امین شہید
علامہ امین شہید: شام کی جنگ اسرائیل مخالف قوتوں کے خلاف صیہونی سازش ہے

شیعیت نیوز: علامہ امین شہید نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ بشار الاسد پر سب سے بڑا الزام یہ ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف ایران اور حزب اللہ کی مدد کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کو ایران کے خلاف اپنی طاقت مرکوز کرنے کا سبب قرار دیا۔ اس جنگ بندی کے فوراً بعد شام میں جنگ کا آغاز ہوا، جہاں داعشی گروہوں نے سر اٹھایا اور ترکی، اسرائیل، امریکہ، اور کچھ عرب ممالک نے شامی حکومت کے خلاف کارروائیاں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردوں کو طاقت سے ختم کریں گے، شامی صدر بشار الاسد
علامہ امین شہید نے کہا کہ اس دوران غزہ مکمل طور پر تباہ ہوا اور لاکھوں سنی گھرانے برباد ہوئے، لیکن شامی تکفیری گروہوں نے اسرائیل کے خلاف ایک گولی تک نہ چلائی۔ حیرت انگیز طور پر، ان گروہوں نے چینل 12 کے لائیو پروگرام میں اسرائیل کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ شام کی جنگ کا بنیادی ہدف اسرائیل مخالف قوتوں، خاص طور پر ایران اور حزب اللہ، کو کمزور کرنا تھا، اور شام کو ایک میدان جنگ بنا دیا گیا۔