شام میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے قرآن اور اہلبیتؑ کی توہین، ویڈیو وائرل
شام میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے قرآن اور اہلبیت علیہم السلام کی توہین کی ویڈیو وائرل، پاکستان کے تکفیری ملا اس توہین پر بالکل خاموش
شیعیت نیوز : غزہ، لبنان کے بعد شام کے مسلمانوں پر تکفیری دہشتگردوں کے حملے چند روز سے جاری ہیں۔
نام نہاد مسلمان داعش کے طرز عمل پر ملسمانوں اور مقامات مقدسہ کو نشانہ بنانے لگے۔
شیعہ مخالف ایجنڈا لئے یہ دہشتگرد قرآن اور اہلبیت علیہم السلام کی توہین کرنے لگے۔
ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تکفیری دہشتگرد نے قرآن کو اٹھا کر زمین پر پھینکا اور پاؤں میں روند ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کا غزہ میں امدادی کارکنوں پر حملہ، چار افراد شہید
اس کے بعد پرچم کی توہین کی جس پر لبیک یا حسینؑ لکھا تھا اور پاؤں میں روند ڈالا۔
لبنان، ایران، شام، پاکستان ہر ملک میں شیعہ مخالف ایجنڈا جاری ہے۔
پاکستان میں تحفظ ناموس صحابہ اور تحفظ ناموس قرآن کے علمبردار بھی اس دہشتگردی پر بالکل خاموش نظر آ رہے ہیں۔
اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان ان دہشتگردوں کے خلاف جلد از جلد آپریشن جاری کرے۔