ڈی چوک احتجاج سے گلگت کے 4جوان تاحال لاپتہ ،اپوزیشن لیڈر کا وزیر داخلہ گلگت سے رابطہ بازیابی کی یقین دہانی
ہوم منسٹر شمس لون نے شاکر حسین اور دیگر کی بازیابی کے لیے اسلام آباد انتظامیہ سے حکومتی سطح پر رابطہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

شیعیت نیوز: اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم نے وزیر داخلہ گلگت بلتستان سے رابطہ کیا ہے ۔
اسلام آباد احتجاج کے دوران لاپتہ کچورا کے نوجوان شاکر حسین اور دیگر جوانوں کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ شاکر حسین پی ٹی آئی کا کارکن اور تین روز قبل پشاور سے اسلام آباد مارچ کے نکلا تھا، تب سے اب تک رابطے میں نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے: جہاں بھی ظلم ہو جو بھی ظلم کرے ہم خاموش نہیں رہ سکتے!قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم
چلاس سے تعلق رکھنے والا عزت علی شاہ، انوارللہ اور شاہ ولی اللہ بھی ڈی چوک سانحے کے بعد مسنگ ہیں۔
ہوم منسٹر شمس لون نے شاکر حسین اور دیگر کی بازیابی کے لیے اسلام آباد انتظامیہ سے حکومتی سطح پر رابطہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
صوبائی وزیر داخلہ نے کہا لاپتہ جوانوں کی فیملیز پریشان نہ ہوں، ہم انکا سراغ لگانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔