وزیراعظم اور ایم این اے حمید حسین کی ملاقات، پاراچنار کے مسائل پر گفتگو

28 نومبر, 2024 11:11

شیعیت نیوز: وزیراعظم شہباز شریف اور ایم این اے حمید حسین کے درمیان پاراچنار کے مسائل کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاراچنار میں جاری تنازع، جنگ بندی، اور بند سڑکوں کی بحالی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ پارہ چنار کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ! انٹرنیٹ اور موبائل سروس تاحال معطل

وزیراعظم نے سانحہ پاراچنار پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے علاقے کے مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی، خاص طور پر سڑکوں کی بحالی کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کا وعدہ کیا۔

ایم این اے حمید حسین نے علاقے کی موجودہ صورتحال پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر پاراچنار میں امن و امان کی بحالی کے لیے حکومت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

11:05 صبح مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔