سانحہ پارہ چنار کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ! انٹرنیٹ اور موبائل سروس تاحال معطل

27 نومبر, 2024 18:30

شیعیت نیوز: ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں قبائل کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس اور ہسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تازہ واقعات میں فریقین کے مزید دو افراد جانبحق اور چھ زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اکیس نومبر کو لوئر کرم کے علاقہ مندوری اوچت میں کانوائے میں شامل پاراچنار کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعہ کا ایک اور زخمی محمد علی دم توڑ گیا ہے،

یہ بھی پڑھئیے: خیبرپختونخوا کی نااہل حکومت پارہ چنار میں جنگ بندی کروانے میں ناکام ! ایک ہفتے میں درجنوں مومنین شہید درجنوں افراد تاحال یرغمال

جس کے بعد اس واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 52 ہوگئی ہے۔

اسی طرح ضلع کرم میں ایک ہفتے کے دوران فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر 102 افراد جاں بحق اور 138 زخمی ہوگئے ہیں۔

پشاور، پاراچنار مین شاہراہ ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند ہے جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل ہے۔

9:16 شام مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔