حکومت ہوش کے ناخن لے!نہتی عوام پر گولیاں برسانا ناقابل برداشت ہے،علامہ احمد اقبال رضوی
شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی، صوبائی حکومت اور سیکورٹی فورسز نے پارہ چنار کے مسئلہ کو باربار نشاندہی کے باوجود نظر انداز کیا او ر اتنا بڑا سانحہ رونما ہوگیا۔
تکفیری دہشت گرد اپنے عزائم میں ناکام ہوں گے۔
جنگ کو فی الفورروکا جائے۔
شیعہ سنی مسلمان علاقائی امن چاہتے ہیں ہمارا بھی مطالبہ ہے جرگہ کی مدد مسائل کو حل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھئیے: حکومت پارہ چنار واقعہ کو قومی سانحہ قرار دیکر شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشنل کمیشن بنائے ،علامہ احمد اقبال رضوی کا مطالبہ
انہوں نے مزید کہا کہ پر امن احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے،نہتے عوام پر شیلنگ اور گولیاں برسائیاں گئیں یہ اقدامات قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہیں۔
ایسے عوام کے برے نتائج سامنے آئیں گے حکومت ہوش کے ناخن لے۔
عوامی مینڈیٹ واپس کرے نہتی عوام پر مظالم کو روکا جائے اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔







