حکومت پارہ چنار واقعہ کو قومی سانحہ قرار دیکر شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشنل کمیشن بنائے ،علامہ احمد اقبال رضوی کا مطالبہ

21 نومبر, 2024 16:43

 شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے پارہ چنار میں کانوائے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ پارہ چنار صوبائی،صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پارہ چنار سرحدی علاقے میں ہے اس کی حفاظت پر مامور ایف سی اہلکار اس واقعہ کے ذمہ دارہیں۔

پارہ چنار سانحہ میں بچے،خواتین اور جوان شہید ہوگئے یہ قیامت صغریٰ سے کم نہیں ہر آنکھ اشک ہے یہ ایک قومی سانحہ ہے۔

یہ بھی پڑھئیے: آئی ایس او کا شیعہ نسل کشی کے خلاف ملکگیر احتجاج کا اعلان۔،پارہ چنار میں گرینڈ آپریشن کیا جائے مرکزی صدر

پاکستان کے شیعہ سنی عوام سانحہ کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان واقعہ کو قومی سانحہ قرار دیکر شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشنل کمیشن بنائے اور سہولت کاروں کو بے نقاب کیا جائے۔

آئے روز محب وطن پاکستانیوں کا قتل عام بند کیا جائے۔

11:31 شام مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔