حزب اللہ کی بے مثال کامیابی پر عالمی مقاومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، انصاراللہ
ہم لبنان کے عوام اور اسلامی مزاحمت کو جنگ بندی کے قیام اور پناہ گزینوں کی اپنے گھروں کو واپسی شروع کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

شیعیت نیوز : یمن کے انصار اللہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم لبنان کے عوام اور اسلامی مزاحمت کو جنگ بندی کے قیام اور پناہ گزینوں کی ان کے گھروں کو واپسی شروع کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انصار اللہ نے تاکید کی کہ حزب اللہ نے یہ کامیابی راہ قدس میں بہائے گئے پاکیزہ خون کی بدولت حاصل کی ہے۔
لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اپنے قائدین سے لے کر مجاہدین اور عوامی مقامات تک کو فلسطین کی حمایت کے اپنے اصولی موقف پر قربان کر دیا اور راہ قدس کی ایثار و وفا کی ایک بے مثال داستان رقم کی۔
یہ بھی پڑھیں : گھروں، اسپتالوں پر بم مارنا فتح نہیں جنگی جرائم ہیں، رہبر انقلاب اسلامی
حزب اللہ طوفان الاقصیٰ کے پہلے دنوں سے ہی فلسطینی مزاحمت کے ساتھ کھڑی ہوئی، ہم لبنانی قوم کی بے مثال استقامت اور مزاحمت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
جس نے میدان جنگ میں دشمن پر اپنی برتری ثابت کی، ہم دشمن کا مقابلہ کرنے میں قومی اتحاد کے کردار پر زور دیتے ہیں۔