نجف اشرف میں پاراچنار کے شہداء کے لیے مجلس ترحیم
بروز اتوار، بمطابق 25 نومبر 2024، حوزہ علمیہ نجف اشرف عراق میں مقیم پاکستانی طلاب کرام کی جانب سے پاراچنار کے شہداء کے لیے ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مجلس میں مرجع اعلیٰ آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی مد ظلہ العالی کے فرزندان، دیگر مراجع عظام کے نمائندگان، عراق کے عظیم علمی خاندان حکیم کے بزرگان، حوزہ علمیہ نجف کے بزرگ اساتذہ و طلاب کرام، عتبات مقدسہ کے نمائندگان، اور مومنین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار میں بگن قافلے کے شہداء کی لاشوں کی بے حرمتی
شرکاء نے اس المناک واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کیں۔







