پاراچنار میں بگن قافلے کے شہداء کی لاشوں کی بے حرمتی

25 نومبر, 2024 19:25

شیعیت نیوز : پاراچنار میں بگن قافلے کے شہداء کی لاشوں کے ساتھ ہونے والی سفاکانہ حرکت نے پورے علاقے کو سوگوار کردیا ہے۔ خوارج نے چار شہداء کی میتیں آج واپس کیں، لیکن ان کی حالت دیکھ کر دل دہل گیا۔ ان بے گناہ شہداء کے سر، ہاتھ اور پاؤں کلہاڑی کے وار سے کاٹ دیے گئے تھے، جو دشمن کی درندگی اور بے حسی کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار میں شیعہ نسل کشی کی مذمت

واقعے نے واضح کردیا کہ خوارج میں میدان جنگ میں مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں۔ جس رات یہ سانحہ پیش آیا، خوارج نے میدان چھوڑ کر راہ فرار اختیار کی اور اب اپنی شکست کا بدلہ بےجان لاشوں پر نکالا ہے۔ یہ عمل ان کی ذہنی پستی اور تاریخی خوارجی روش کا آئینہ دار ہے۔

خوارج کی یہ حرکت ان کے اس گہرے بغض کو ظاہر کرتی ہے، جو وہ شیعان علی کے دلیر اور ثابت قدم افراد کے خلاف رکھتے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان میں اتنی طاقت اور جرات نہیں کہ وہ میدان میں آمنے سامنے آکر مقابلہ کرسکیں۔

7:36 صبح مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔