حزب اللہ کے اشدود اور تل ابیب پر حملے، صیہونی علاقوں میں شدید میزائل حملے
شیعیت نیوز : الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اشدود بحری اڈے کو خودکش ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔
اس کے علاوہ حزب اللہ نے تل ابیب میں ایک فوجی ہدف پر نئے حملے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تل ابیب میں ایک فوجی ہدف کو متعدد میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پاراچنار میں شیعہ نسل کشی پر مجلس علمائے ہند کی مذمت
اسی دوران، لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی قصبے المطلہ پر ایک بڑے میزائل حملے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ المطلہ ٹاؤن کونسل کے سربراہ نے بتایا کہ آج صبح سے اب تک اس قصبے کو 8 بار میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے قصبے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
صیہونی روزنامہ یدیعوت احارونوت نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ نے آج صبح سے المطلہ قصبے پر 100 سے زائد راکٹ اور میزائل داغے ہیں۔
ادھر صیہونی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ گذشتہ رات لبنان سے مقبوضہ فلسطین پر 100 کے قریب میزائل اور راکٹ داغے گئے ہیں۔







