اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

شیعہ علماء کونسل کراچی کی جانب سے "حمایت مظلومین جہاں” کانفرنس کا انعقاد

"شیعہ، سنی علماء کا متحدہ پیغام، غزہ، لبنان، شام، یمن، پاراچنار اور کشمیر کے مظلومین کے حق میں قراردادیں"

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن صوبہ سندھ کی جانب سے منعقدہ “حمایت مظلومین جہاں کانفرنس” میں سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی خصوصی شرکت۔

کانفرنس میں شیعہ، سنی علماء کرام نے خطاب بھی کیا، تنظیمی کارکنان نے آئے ہوئے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما اورنگزیب فاروقی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کانفرنس میں سیکرٹری جنرل کے علاوہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ محمد علی جروار، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی، صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی، مرکزی نائب صدر محترم حسنین مہدی کے ساتھ دیگر جماعتوں نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں، غزہ، لبنان، شام، یمن، پاراچنار اور کشمیر کے مظلومین کی حمایت میں قراردادیں بھی پاس کی گئیں۔

بعد ازاں عظیم الشان پر امن احتجاجی ریلی مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی قیادت میں کیتھولک گارڈن سے نمائش تک نکالی گئی، جہاں پر مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے خطابات بھی فرمائے۔ ریلی کے اختتام پر مجاہدین اسلام کی کامیابی اور دشمنان اسلام کی ناکامی اور استحکام پاکستان کی اجتماعی دعا بھی ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button