اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

ضلع کرم کے شہید مسافروں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے: علامہ ساجد نقوی

ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی نے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کو انتہائی گھناؤنا عمل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور واقعہ میں شہید ہونے والے مسافروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

علامہ سید ساجد نقوی نے اس المناک واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کرم کے شہریوں کی حفاظت اور آمد و رفت کو یقینی بنایا جائے اور مجرموں کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ملی یکجہتی کونسل نے سانحہ پارہ چنار کے منصوبہ سازوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کرم، پاراچنار میں مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ حالات خراب کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی، ان شاءاللہ۔ اس واقعہ میں 31 مسافر، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ یہ مسافر سرکاری کانوائی کے ساتھ پشاور سے پاراچنار جا رہے تھے جب خوارج دہشت گردوں نے مختلف گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button