اہم ترین خبریںپاکستان
ملی یکجہتی کونسل نے سانحہ پارہ چنار کے منصوبہ سازوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا
اجلاس میں مشترکہ طور پر سانحہ پارہ چنار کی مذمت کی گئی

شیعیت نیوز:ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں مشترکہ طور پر سانحہ پارہ چنار کی مذمت کی گئی
اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھئیے: کرم حملے میں جان بچا کر جانے والے زخمی جوان کو تکفیری گاؤں والوں نے نہر میں ڈبو کر شہید کردیا، ویڈیو وائرل
اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نمائندگی نومنتخب مرکزی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان و مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے کی۔
اجلاس میں لیاقت بلوچ، علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی،مولانا شبیر میثمی،پیر صفدر گیلانی،ڈاکٹر علی عباس شریک تھے۔
۔۔