اہم ترین خبریںپاکستان

سانحہ پارہ چنار کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں،وزیر اعلیٰ گنڈا پور سے استعفیٰ کامطالبہ

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان واقعہ کو قومی سانحہ قرار دیکر شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشنل کمیشن بنائے اور سہولت کاروں کو بے نقاب کیا جائے۔

 شیعیت نیوز: پارہ چنار میں مسافر گاڑیوں پر حملہ میں متعدد افراد شہید ہوگئے۔

سانحہ میں ملوث تکفیری عناصر اور سیکورٹی اداروں ،وفاقی،صوبائی حکومتوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے یوم احتجاج منایا۔

ملک بھر کے تمام شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

کراچی،لاہور،ملتان،فیصل آباد،پشاور،اسلام آباد،لاڑکانہ،گلگت بلتستان میں لاکھو ں افراد نے احتجاجی ریلیوں میں شرکت کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماوں نے موقف اختیار کیا کہ جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھئیے: سانحہ پارہ چنار !قافلہ بڑا اور حفاظت پر مامور افراد کم ہیں !عینی شاہدین نے واقعہ سے قبل پولیس کو نشاندہی بھی کی تھی

سوچی سمجھی سازش کے تحت بے گناہ معصوم بچوں،خواتین اور جوانوں کو بے دردی سے مارا گیا۔

غفلت برتنے پر وزیر اعلیٰ خیرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو مستعفیٰ ہوجانا چاہئے۔

مقررین نے سانحہ پارہ چنار وفاقی و صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حفاظت پر مامور ایف سی اہلکار اس واقعہ کے ذمہ دارہیں۔

پارہ چنار سانحہ میں بچے،خواتین اور جوان شہید ہوگئے۔

یہ قیامت صغریٰ سے کم نہیں ہر آنکھ اشک بار ہے،پاکستان کے شیعہ سنی عوام سانحہ کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان واقعہ کو قومی سانحہ قرار دیکر شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشنل کمیشن بنائے اور سہولت کاروں کو بے نقاب کیا جائے۔

 ایک کے بعد ایک سانحہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے ریاست اپنی رٹ قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سیاسی اور عسکری قیادت مل کر مشترکہ قومی لائحہ عمل بنائیں۔

تاکہ خطے کو اس آگے سے محفوظ رکھا جائے۔

اس فرقہ وارانہ فسادات کی روک تھام نہ کی گئی تو پورا خطہ لپیٹ میں آجائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button