سرعام بسوں سے اتار کر مارنا اداروں کی نااہلی کا ثبوت ہے، علامہ مقصود ڈومکی

21 نومبر, 2024 15:39

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ پارہ چنار میں کچھ عناصر دانستہ طور پر مذہبی منافرت اور قتل و غارت گری کو ہوا دے رہے ہیں۔

سرعام راستے روک کر مسافروں کو قتل کیا جا رہا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین اتحاد بین المسلمین کے لئے سرگرم عمل ہے۔

بلوچستان اور کے پی کے میں دہشت گردی کے سانحات افسوسناک ہیں۔

ریاستی ادارے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پارہ چنار میں جان بوجھ کر شیعہ سنی منافرت کو ہوا دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار دہشتگردانہ حملے میں چند مسافروں کو سیکورٹی فورسز کے سامنے اغوا بھی کیا گیا، ذرائع

کچھ عناصر دانستہ طور پر پارہ چنار میں مذہبی منافرت اور قتل و غارت گری کو ہوا دے رہے ہیں۔

پارہ چنار کے معصوم اور بے گناہ شہریوں کا قتل عام قابل مذمت ہے۔

سرعام راستے روک کر مسافروں کو قتل کیا جا رہا ہے، جو کہ حکومت اور ریاستی اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

ہم نے فلسطین اور لبنان کے مظلوموں سے لے کر پارہ چنار کے مظلوموں کی حمایت کی ہے۔

6:26 شام مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔