پارہ چنار لہو لہو!مجلس وحت مسلمین نے ملکگیر احتجاج کا اعلان کردیا
شیعیت نیوز:اسلام آباد پریس کلب میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارہ چنار میں مسافر بسوں پر اندھا دھند فائرنگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی ہے۔ شیعہ نسل کشی کے خلاف کل جمعہ اجتماعات کے بعد ملگیر احتجاج ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں
اور حقیقت تو یہ ہے کہ وہ ضلع کرم(پاراچنار) کا ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او تک بدلنے کے اختیارات نہیں رکھتے۔
افسوس؛ ہمارے سیکیورٹی ادارے معاملات کو حل کرنے کے بجائے، جنگ کی آگ کو بڑھکانے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے: پارہ چنار شیعہ نسل کشی کے واقعہ میں 40مومنین شہید 30منٹ تک فائرنگ ہوتی رہی،عینی شاہدین
پاراچنار اور ضلع کرم میں کشیدہ حالات کا فائدہ کس کو ہورہا ہے؟
کون سے عناصر ہیں جو پاراچنار میں امن نہیں چاہتے؟ میں صوبائی اور وفاقی حکومت کو ایک مرتبہ پھر ہوش کے ناخن لینے کی انتباہ کرتا ہوں۔







